۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے تحت حوزہ علمیہ میں نئے سال کے آغاز اور مدرسہ صادق آل محمد(ع) کے اساتذہ کی تجلیل کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے تحت حوزہ علمیہ میں نئے سال کے آغاز اور مدرسہ صادق آل محمد(ع) کے اساتذہ کی تجلیل کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مسئول حجةالاسلام و المسلمین علی یار نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے لیکن اس کے اندر بھی کئی مدارج رکھے گئے ہیں، اور ان تمام مدارج کی بنیاد اساس علم پر ہے جس کی وجہ سے اسے بلند ترین رتبے پر فائز کیا گیا ہے۔ کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فضیلت ہے لیکن جب علم سے اس کا واسطہ پڑا تو کائنات کا اعلیٰ فرد بن گیا۔ علم انسان کے اندر نیکی، تقویٰ، پرہیز گاری، زہد و اطاعت، خوف خدا اور حسن خلق جیسی صفات پیدا کرتا ہے۔

آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کے مسول حجۃ الاسلام عارف حافظی نے جامعہ روحانیت کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .